Advertisements

صادق پبلک سکول میں تیسواں کُل پاکستان خان انور سکندر خان بین الکلیاتی ذولسانی تقریری مقابلہ

“30th All Pakistan Khan Anwar Sikandar Khan Inter-Collegiate Bilingual Declamation Contest at Sadiq Public School”
Advertisements

نتائج کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ٹیم نے چیمپیئن ٹرافی جیت لی۔فیصل آباد گرامر سکول (گرلز) کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی

 بہاول پور ( ) صادق پبلک سکول بہاول پور میں تیسواں (30) کُل پاکستان خان انور سکندر خان بین الکلیاتی ذولسانی تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ منصفین کے نتائج کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ٹیم نے چیمپیئن ٹرافی جیت لی۔فیصل آباد گرامر سکول (گرلز) فیصل آباد کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Advertisements

انفرادی طور پر انگریزی تقریری مقابلے میں چاند باغ سکول مریدکے سے تعلق رکھنے والے ماسٹر سلمان اکرم نے پہلی، ایف ایف سی گرامر سکول گوٹھ ماچھی صادق آباد کے امانت اللہ نے دوسری اورفیصل آباد گرامر سکول (گرلز) فیصل آباد کی بسمہ فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے محمدعمر کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا۔اُردو تقریری مقابلے میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ماسٹر عبدالرحمٰن اور فیصل آباد گرامر سکول فیصل آباد کے محمد ہمایوں امتیاز نے اول پوزیشن حاصل کی ۔ ایچی سن کالج لاہور کے سعد علی اکبر دوم قرار پائے جبکہ تیسرا انعام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں کیڈٹ کالج جعفرآباد کےعطاءاللہ، دانش سکول حاصل پور محمد شاہزیب اور فیصل آباد گرامر سکول (گرلز) فیصل آباد کی ایشال فاطمہ شامل ہیں۔ کیڈٹ کالج حسن ابدال کے ذوہیب عصمت کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا۔

اس مقابلے میں ملک بھر کے معروف بیس (20) تعلیمی اداروں کے40 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔انگریزی منصفین کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر ریاض قدیر، پروفیسربینش فاطمہ اور پروفیسرمحمد اعظم بھٹہ نے انجام دیے جبکہ اردو منصفین پروفیسر رانا محمد اکمل، پروفیسر شاذیہ انوراور پروفیسر محمد نعمان فاروقی تھے۔محمد عمر فاروق نے صدارت کی اور بتول زہرا لغاری نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔