Advertisements

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کی سربراہی میں تحصیل احمد پور شرقیہ میں زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ مافیا کے 30 کیسوں کی سماعت

30 Cases Against Land and Property Grabbers Heard in Ahmedpur East Tehsil Under Chairmanship of Deputy Commissioner Syed Hassan Raza
Advertisements

ضلعی انتظامیہ نے موقع پر ہی کئی کیسوں کے فیصلے سناتے ہوئے اصل مالکان کو زمینیں واپس دلوانے کے احکامات جاری کیے اور ناجائز قبضے ختم کروا دیے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدراور ریونیو افسران اس موقع پر موجود تھے

Advertisements

بہاول پور+  احمد پور شرقیہ:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت صوبے بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم میں بہاولپور میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی سربراہی میں تحصیل احمد پور شرقیہ میں زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ مافیا کے 30 کیسوں کی سماعت کی گئی۔ اجلاس میں متاثرہ شہریوں نے برسوں سے زیر التوا مسائل پیش کیے، جس پر ضلعی انتظامیہ نے موقع پر ہی کئی کیسوں کے فیصلے سناتے ہوئے اصل مالکان کو زمینیں واپس دلوانے کے احکامات جاری کیے اورمتعدد جگہوں پر ناجائز قبضے ختم کروا دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر کسی بھی قسم کے ناجائز قبضے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی ہو یا عوام کی نجی ملکیت، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ قبضہ کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے اور شہریوں کو ان کا حق دلوانے کے لیے فیلڈ میں فعال کردار ادا کیا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع خان اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدراور ریونیو افسران موجود تھے عوام نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برسوں بعد پہلی بار ایسے فیصلے ہو رہے ہیں جن سے حقیقی ریلیف ملا ہے۔