اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر مسعود سلیم بھٹہ، کے چھاپے، بلیک میں کھاد فروخت کرنے پر تین دوکانیں سیل

Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی، کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر مسعود سلیم بھٹہ، کے چھاپے، بلیک میں کھاد فروخت کرنے پر تین دوکانیں سیل کردیں۔ تفصیل کے مطابق عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی، کی ہدایت پر گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر مسعود سلیم بھٹہ، فرٹیلائزر مارکیٹ میں چھاپے مارکر بلیک میں یوریا کھاد فروخت کرنے پر تین دوکانیں سیل کرکے اُن کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے اس مو قع پر انہوں نے کہا کسانوں کے مفادات کاتحفظ اولین ذمہ داری ہے۔ اس سلسلہ میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اس مو قع پر انہوں نے کھاد کی فروخت کاریکارڈ بھی چیک کیا۔