Advertisements

معروف دفاعی و سیاسی تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Lt General Retd Amjad Shoaib in police custody
Advertisements

 اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے  معروف دفاعی و سیاسی تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد کو اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ تھانہ رمنا پولیس اور پراسیکوٹربھی عدالت میں  پیش ہوئے۔

Advertisements

پولیس نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد نے سرکاری ملازمین کو کام کرنے سے روکنے اوربغاوت پر اکسانے کی کوشش کی۔ ابھی مزید تفتیش کے لیے  ملزم کی ضرورت ہے۔

لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل نے ایک مثال دی اس میں جرم والی کون سی بات ہے۔ کیس درج کرتے ہوئے پراسس کی خلاف ورزی کی گئیک کافی عرصے سے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد میں تھانہ رمنا پولیس نے لیفٹیننٹ (ر) جنرل امجد شعیب کوان کی رہائش گاہ سے  گرفتارکیا تھا۔ لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب پر عوام کو  اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب پر اہف آئی آر مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اس سے قبل سابق فوجی افسر کو پاکستانی وزیراعظم اور اسرائیلی وفد کے درمیان ملاقات کے حوالے سے الزامات عائد کرنے کے بعد 7 ستمبر کو طلب کیا تھا۔ اس کے باوجود وہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب کے مطابق وزیراعظم نے خلیجی ملک کے دورے کے دوران اسرائیلی وفد سے ملاقات کی۔