Advertisements

جنگ کے دوران ایران کے جوابی حملوں میں 28 اسرائیلی ہلاک، 3 ہزار 238 افراد زخمی

damages in israel in twelve days war against iran
ایران کے جوابی حملے کے بعد اسرائیل میں عمارتوں کی تباہی کے مناطر—
Advertisements

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے جنگ کے دوران اسرائیل پر 550 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے تاہم ان میں سے صرف 31 میزائل آبادی والے علاقوں میں گرے۔

ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے اسرائیل میں املاک کو ہونے والے نقصانات کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 1.47 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

Advertisements

تل ابیب: ایران کے بعد اسرائیل نے بھی 12 روزہ جنگ میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔  اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 12 روز سے اسرائیل پر  ہونے والے میزائل حملوں میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔  وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی حملوں میں 3 ہزار 238 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں23کی حالت تشویشناک ہے- اسرائیلی  میڈیا کے مطابق ایران نے جنگ کے دوران اسرائیل پر 550 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے تاہم ان میں سے صرف 31 میزائل آبادی والے علاقوں میں گرے۔

 ایران کی جانب سے تقریباً ایک ہزار ڈرونز بھی لانچ کیے گیے جن میں صرف ایک ڈرون بیت شان علاقے میں ایک گھر سے ٹکرایا، میزائلوں اور  ان کا راستہ روکنے والے انٹرسیپٹرز کے ٹکروں سے بھی مختلف مقامات پر  جزوی نقصان پہنچا۔  اسرائیلی میڈیا نے ٹیکس اتھارٹی میں معاوضے کے شعبے کے سربراہ کا حوالے دیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ 12 دنوں کے دوران ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے اسرائیل میں املاک کو ہونے والے نقصانات کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 1.47 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔  اسرائیلی میڈیا کے مطابق ٹیکس اتھارٹی حکام  نے پارلیمنٹ کی فنانس کمیٹی کو بتایا کہ یہ اعداد و شمار  ایران کے ان چند میزائلوں کی تباہ کن طاقت کو ظاہر کرتے ہیں جو اسرائیل کا مضبوط دفاعی نظام ہونے کے باوجود نشانے پر لگے اور  بڑے وار ہیڈز کے ذریعے  رہائشی عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنادیا۔   ٹیکس اتھارٹی حکام  نے کمیٹی کے سامنے اعتراف کیا کہ یہ ایسے اعداد و شمار  ہیں جو   اس سے پہلے کبھی براہ راست املاک کو نقصان کے حوالے سے نہیں دیکھے گئے۔  یاد رہےکہ گزشتہ 12 روز سے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری تھا تاہم آج امریکا اور قطر کی ثالثی میں ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔