اٹھائیس اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرجبکہ 28 ہیڈ کانسٹیبلز کواے ایس آئی کے عہدے پر ترقی
ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور رائے بابر سعید تمغہ امتیاز کی صدارت میں پروموشن بورڈ کا اجلاس
پروموشن بورڈ میں ڈی پی او بہاولپور، محمد حسن اقبال(تمغہ امتیاز)،ڈی پی او بہاولنگرفِلائٹ لیفٹیننٹ حافظ کامران اصغر اور ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں شامل تھے
بہاولپور: آر پی او آفس بہاولپور میں پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور رائے بابر سعید(تمغہ امتیاز) نے کی۔ بورڈ میں دیگر اہم ممبران میں ڈی پی او بہاولپور، محمد حسن اقبال(تمغہ امتیاز)،ڈی پی او بہاولنگرفِلائٹ لیفٹیننٹ حافظ کامران اصغر اور ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں شامل تھے۔مزید برآں ڈی پی او بہاولنگر فِلائٹ لیفٹیننٹ حافظ کامران اصغر اور ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران 28 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پرجبکہ 28 ہیڈ کانسٹیبلز کواے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔پروموشن بورڈ نے ان ترقیوں کو پولیس محکمے کی استعدادِ کار بڑھانے اور میرٹ پر مبنی پیشہ ورانہ اہداف کے حصول کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔آر پی او رائے بابر سعید (تمغہ امتیاز)نے تمام ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات پولیس کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور عوامی خدمت کے عزم کو مزید مضبوط کریں گے۔ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال (تمغہ امتیاز) نے کہا کہ پروموشنز فورس کی صلاحیت میں اضافہ کریں گی۔اسی طرح ڈی پی او حافظ کامران اصغر (بہاولنگر) اور ڈی پی او عرفان علی سموں (رحیم یار خان) نے بھی بورڈ کے فیصلوں کو سراہا اور کہا کہ یہ ترقیات مستقبل میں جرائم کے خلاف مؤثر کارروائی میں مددگار ثابت ہوں گی۔
اے ایس آئی سے سب انسپکٹر پر ترقی پانے والے اہلکار:سید منور علی شاہ، افتخار علی، حفیظ اللہ، شوکت حسین، محمد نواز شریف، غازی محمد عباس، گل زریں خان، محمد نیاز، محمد طیب، شاہد محمود، مولا بخش، محمد کلیم اللہ، شاہد حسین، عبدالغفار، محمد اسلم، ظہور احمد، امجد حسین، محمد شریف، نذیر احمد، غلام حسین شاد، شکیل احمد، ظہور احمد، احمد شیر، محمد رضوان، اصغر علی، علی احمد، محمد افضل، محمد بلال۔ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پر ترقی پانے والے اہلکاراشفاق احمد، محمد سلیم شاہد، مبشر حسین، گلزار احمد، ضیاء الحق، غلام اکبر، ماجد محمود، ناصر علی، طاہر محمود، طارق لطیف، محمد اقبال، محمد اجمل، افتخار احمد، محمد سفیان، محمد آصف علی، فرحان علی، حافظ نیاز احمد، حافظ محمد بلال، محمد اکرم ثاقب، محمد شرجیل نواب، محمد عدنان، محمد یار، راشد محمود، محمد سنجر خان، اظہر خان، محمد ارشد، عطاء اللہ، محمد زاہد۔

