Advertisements

پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے 2790 کارکنان گرفتار- ترجمان پنجاب پولیس

2790 workers of Pakistan Tehreek-e-Insaf arrested in Punjab
Advertisements

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 2790 تک جا پہنچی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب بھر میں پرتشدد کاروائیوں کے دوران 152 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے، پنجاب پولیس کے زیر استعمال 72 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور انہیں نذر آتش کیا گیا۔

Advertisements

انہوں نے مزید بتایا کہ جلاؤ گھیراؤ، تشدد اور املاک کو نذر آتش کرنے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کی گرفتاریاں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔