وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر سمیت اسلامیہ یونیورسٹی کے 27 اساتذہ (محققین) دنیا بھر کے دو فیصد بہترین سائنسدانوں میں شامل

سٹینڈفورڈ یونیورسٹی امریکہ نے دنیا کے دو فیصد بہترین سائنسدانوں کی رینکنگ جاری کردی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 27 اساتذہ (محققین) دنیا بھر کے دو فیصد بہترین سائنسدانوں میں شامل ہوگئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر بھی بہترین سائنسدان قرار دیے دیئے گئے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ریسرچرز نے فارمیسی، کیمسٹری، میتھمیٹکس، ایگریکلچر، فزکس، کیمپوٹر سائنس، انجینئرنگ کے مسائل کے حل پر تحقیق کی اور مقالہ جات لکھے جس بنیاد پر انہیں دنیا کے بہترین سائنسدانوں میں شامل کیا گیا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر شعبہ فارماسیوٹکس،پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری،پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی شعبہ فارماسیوٹکس،پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف شعبہ فارمیسی پریکٹس اور ڈائریکٹر اورک،پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین شعبہ پیتھالوجی،پروفیسر ڈاکٹر ظہیر عباس شعبہ ریاضی،پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق وارثی شعبہ کیمسٹری،پروفیسر ڈاکٹر واجد نسیم شعبہ ایگرانومی،پروفیسر ڈاکٹر مقشوف احمد شعبہ سوائل سائنسز،پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم اختر انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری،ڈاکٹر حمیرا ارشد ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ کمپیوٹر سائنسز،ڈاکٹر غلام عباس ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ریاضی،ڈاکٹر ماجد نیاز اختر ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس،ڈاکٹر محمد اظہر خان ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس،ڈاکٹر محمد شکیل ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس،ڈاکٹر مرتضیٰ حسن ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ بائیو ٹیکنالوجی،ڈاکٹر عبدالرحمن اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ایگرانومی،ڈاکٹر محمد عادل اسسٹنٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری،ڈاکٹر محمد علی رضا اسسٹنٹ پروفیسر/ڈائریکٹر نیشنل انٹرکراپنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، توصیف منور لیکچرر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس،فیصل ذوالفقارلیکچرار محکمہ باغبانی اور محمد عمر، لیکچرر سافٹ ویئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو دو فیصد بہترین سائنسدانوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر اور ڈینز نے مبارکباد دی اور جلد ہی ان سائنسدانوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی۔