Advertisements

پانچ یونین کونسلوں میں گزشتہ مالی سال میں تقریباً 25 کلومیٹر پختہ سڑکوں کی تعمیر کی گئی حسن عسکری شیخ 

MPA Hassan Askari Sheikh
Advertisements

رواں مالی سال میں بھی تقریباً 35 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کرائیں گے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا ٹانوری برادری کی دعوت پر اجتماع سے خطاب


چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب برائے انڈسٹریز و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں پانچ یونین کونسلوں میں گزشتہ مالی سال میں تقریباً 25 کلومیٹر پختہ سڑکوں کی تعمیر کی گئی ہے اور رواں مالی سال میں بھی تقریباً 35 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کرائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام یونین کونسل کلاب کے موضع سوجھلا ٹانوری میں سب سے بڑی ٹانوری برادری کی دعوت پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،

Advertisements

ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ اگلا مرحلہ ب بستیوں کو مین سڑکوں سے جوڑنا ہے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں بجلی کی نئی بستیوں میں تنصیب کا کام بھی جاری ہے اور اکثر بستیوں میں کھمبے اور تاریں بھی پہنچ گئی ہیں ، اس موقع پر ٹانوری برادری نے ان کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر مخالف سیاسی گروپ چھوڑ کر چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ میں شمولیت کا اعلان کیا ، جن کو ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے خوش آمدید کہا ،

چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ گروپ میں شامل ہونے والوں میں جام محمد صدیق نمبردار ، جام محمد اسلم ایڈووکیٹ ، جام عبد العزیز نمبردار ، جام محمد بلال ، جام سیف الرحمٰن ، ڈاکٹر بشیر احمد ٹانوری ، جام محمد ابرہیم ٹانوری ، جام ناظم حسین ٹانوری ، جام مجیب الرحمٰن ، ڈاکٹر رفیق احمد ، جام منظور احمد پٹواری ، جام سیف اللہ ٹانوری ، جام عبد الخالق ،عاشق حسین گل ، جام شفیق الرحمن ، جام علی اکبر ٹانوری ، جام سعید احمد ٹانوری ، جام محمد مختار ٹانوری ، جام سانول ٹانوری ، جام محمد مشتاق ٹانوری ، جام غلام محمد ٹانوری ،چوہدری امجد علی رندھاوا ، عبد العزیز بلوچ اور ان سینکڑوں ساتھی شامل ہیں ،

انہوں نے کہا کہ ہم نے چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر ان کے گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے ، اس موقع مہر ظفر محمود ، رئیس عمران ، سید سجاد حسین گیلانی ، سید یوسف رضا گیلانی ایڈووکیٹ ، شفقت محمود سنگھیڑا ایڈووکیٹ ، رئیس بشیر احمد ، ملک خادم جھبیل ، حاجی احمد ملہی ، قاضی عاشق حسین ، جام معشوق علی ، خان غلام یاسین گوپانگ ، ملک سلیم سولنگی ، رئیس امیر بخش ، ملک نور احمد وریا ، جام حفیظ الرحمن ، رئیس محمد اقبال بگڑی ، جام عبد العزیز ٹانوری ، جام محمد ظفر ، اللّٰہ بخش نمبردار ، استاد منیر احمد سابق کونسلر ، حسنین خان بلوچ ، جام نور محمد ، جام غلام فرید ، جام محمد عارف ، رئیس محمد ارشاد ، رئیس فہد علی ، رئیس سراج ڈاہا ، رئیس اکرم منظور ، چوہدری اللّٰہ دتہ ، رئیس محمد اکرم ، عبد الحمید خان بلوچ ، رانا عامر شریف ، عمران گڈولہ ایڈووکیٹ اور عمران شاہ سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے