Contact Us

مبارک پور نہر 6ایل میں تقریبا 25 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے پانی شہری آبادی میں داخل سینکڑوں ایکٹر کپاس کی تیار فصل تباہ

25 feet wide crack in Mubarakpur Canal 6L

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی ایکسچینج میں پانی داخل،بجلی کے میںن پول سڑک پر گرنے سے مبارک پور میں آمدرفت منقطع، غریبوں کے مکان گر گئے

اہل علاقہ کا محکمہ انہار عملہ کی ذمہ داری میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے  اورحکومت سے نقصان کا فوری ازالہ کرنے کا مطالبہ

مبارک پور (نامہ نگار)مبارک پور نہر 6ایل میں تقریبا 25 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے پانی شہری آبادی میں داخل سینکڑوں ایکٹر کپاس کی تیار فصل تباہ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی ایکسچینج میں پانی داخل،بجلی کے میںن پول سڑک پر گرنے سے مبارک پور میں آمدرفت منقطع، غریبوں کے مکان گر گئے اہل علاقہ کا محکمہ انہار کے خلاف احتجاج حکومت وقت سے نقصان کا فوری ازالہ کرنے کا مطالبہ۔      تفصیل کے مطابق مبارک پور مدرسہ قاری اقبال کے نزدیک نہر 6ایل میں رات تقریبا ساڑھے دس بجے کے قریب اچانک  25 فٹ کا شگاف پڑ گیا ،مقامی افراد نے محکمہ انہار عملہ اور ریسکیو 1122 کو اطلاع کی اطلاع ملنے پر ایکسین انہار تحصیل احمد پور شرقیہ جام عمران و دیگر عملہ موقع پر پہنچے اور نہر کو فوری بند کرانے کے احکامات جاری کئے ۔ محکمہ انہار عملہ موقع پر پہنچ گیا لیکن شگاف بند کرنے کا خاطر خواہ کوئی انتظام نہ کیا گیا۔ کچھ ہی لمحوں میں تیز رفتار پانی  کئی ایکڑ کپاس کی تیار فصل کو تباہ کرتے ہوئے بستی کمہاراں،بستی جوئیہ، بستی ملک منظور آرائیں ،بستی بلوچاں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ اور کچھ ہی فاصلے پر واقع مرغی خانے ،گوٹ فارم،پی ٹی سی ایل ایکسچینج، اور گھروں میں داخل ہو گیا مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بے خبر گھروں میں سوتے بچوں،خواتین اور جانوروں کو باہر نکالا۔ جبکہ نہر کا تیز پانی رات بھر تباہ کاری کرتے ہوئے ایک بستی سے دوسری بستیوں میں داخل ہوتا رہا۔

 محکمہ انہار کے عملہ نے تقریبا 10 گھنٹے بعد صبح ہونے پر ایکسیویٹر منگوا کر شگاف میں مٹی ڈالنا شروع کی ۔اہلیان علاقہ نے محکمہ انہار عملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت وقت سے ہونے والے نقصان کا فوری ازالہ کرنے اور محکمہ انہار عملہ کی ذمہ داری میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں