اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تحصیل احمد پور شرقیہ کے تمام مراکز صحت پر 24 گھنٹے مفت ڈلیوری کی سہولت موجود ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر زین احمد بھٹی

24 hours free delivery facility at all health centers of Tehsil Ahmedpur Sharqia

مبارک پور (نامہ نگار)محکمہ صحت پنجاب عوام کو بہترین مفت طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے تحصیل احمد پور شرقیہ کے تمام مراکز صحت پر 24 گھنٹے مفت ڈلیوری کی سہولت موجود ہے خواتین کو چاہیے و بہترین سہولت سے مستفید ہوں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر احمد پور شرقیہ ڈاکٹر زین احمر بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نےمختلف  بی ایچ یوز  کا سرپرائز وزٹ  کیا بی ایچ یو محراب  والا میں حاضر ڈیوٹی سٹاف کو چیک کرتے اور انہیں ہدایت کی کے صفائی کا خاص خیال رکھا جائے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔تاکہ مریضوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ایل ایچ ویز کو تلقین کی کہ زچہ بچہ کا خاص خیال رکھیں ۔بعدازاں انہوں نے  بنیادی مرکز صحت ڈیرہ نواب  کا بھی وزٹ کیا اور میڈیکل آفیسر کو ہدایت جاری کہ میڈیسن ریکارڈ مینٹین ہونا چاہیے فریج ٹمپریچر مینٹین ہونا چاہیے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سینٹر کی صفائی کے بہتر اقدام کرنے پر میڈیکل آفیسر ودیگر عملہ کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید پڑھیں