Advertisements

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جبہ کی ہدایت پر ضلع بہاولپور میں 23 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے

23 flood relief camps have been established in Bahawalpur district
Advertisements

بہاول پور:23/ اگست ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی ہدایت پر سیلاب سے محفوظ رہنے کے لیے ضلع بھر میں 23فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپس بہاول پور میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ماڑی قاسم شاہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھوک شیرا، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فتو والی، گورنمنٹ پرائمری سکول قادر آباد اور دی لرننگ سکول باقر پور بائی پاس روڈ میں قائم ہیں۔ اسی طرح بہاول پور صدر کے علاقے میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈیرہ بکھا، گورنمنٹ ہائی سکول جھانگی والا اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فتووالی، احمد پورشرقیہ تحصیل میں گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ جدید، گورنمنٹ ہائی سکول پپلی راجن، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جھانگڑہ شرقی، گورنمنٹ ہائی سکول خیرپور ڈاہا اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دھوڑ کوٹ، خیرپور ٹامیوالی تحصیل میں گورنمنٹ ہائی سکول لال سوہانرا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوٹھ نور محمد، گورنمنٹ ہائی سکول اسرانی، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر25 کھجی والا، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بستی کھنڈا، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹلہ قائم خان، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک اسلام آباد، تحصیل حاصل پور میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ہیڈ پلہ، بنیادی مرکز صحت شاہ پور اور بنیادی مرکز صحت جمال پور فعال ہیں۔ واضح رہے کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں میڈیکل کیمپس بھی قائم ہیں۔ میڈیکل کیمپس میں ادویات وافر مقدار میں سٹاک دستیاب ہے اور میڈیکل کیمپ میں میڈیکل آفیسرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مامور ہے۔ اسی طرح فلڈ ریلیف کیمپس میں لائیو سٹاک کیمپس فعال ہیں جہاں جانوروں کے علاج کے لیے ادویات اور جانوروں کے لیے چارہ بھی موجود ہے۔

23 flood relief camps have been established in Bahawalpur district