اوچ موغلہ کا رہائشی 22 سالہ نوجوان کاشف ہیڈ پنجند کے قریب نہاتے ڈوب گیا
Advertisements
مقامی لوگوں نے فوری طور پر مدد کی اور اس کو پانی سے نکال لیا،لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکا
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اوچ شریف کے نواحی علاقے اوچموغلہ کا رہائشی 22 سالہ نوجوان کاشف ولد گل محمد ہیڈ پنجند کے قریب نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر مدد کی اور اس کو پانی سے نکال لیا، لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔ کاشف دو بچوں کا باپ تھا، اور اس کی ناگہانی موت نے اس کے خاندان اور قریبی رشتے داروں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا۔ مقامی لوگوں نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا کتنا اہم ہے۔کاشف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
Advertisements