Contact Us

22جون سال 2023 کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات

PPI logo

کراچی (پی پی آئی)22جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی۔ماہرین فلکیات کے مطابق22جون2023کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی اس روز دن کا دورانیہ تقریباً 14گھنٹے جبکہ رات10گھنٹوں کی ہو گی۔پی پی آئی کے مطابق یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہو نا شروع ہو جاتا ہے اور 22ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے. 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں