ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کی زیر صدارت محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس، 22 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 38 ہیڈ کانسٹیبلز ترقی پا گئے

بہاولپور : ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بہاولپور، ڈی آئی جی رائے بابر سعید کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ملک نجیب نے انتظامات سنبھالے، جبکہ کمیٹی میں ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان، ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل، اور ڈی پی او بہاولنگر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر شامل تھے۔
اجلاس میں سنیارٹی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی بنیاد پر 22 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر اور 38 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔آر پی او رائے بابر سعید نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مزید محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ترقی صرف ایک عہدہ نہیں بلکہ عوام کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے آپ کی صلاحیتوں پر ہمارے اعتماد کا اظہار ہے۔ امید ہے کہ وہ مزید محنت، ایمانداری اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے اور محکمہ پولیس کا وقار بلند کریں گے۔