Advertisements

اپر وسطی اور جنوبی پنجاب کی21 نہروں کی بندش کا شیڈول جاری

Punjab Irrigation Dept
Advertisements

اپر بہاول کینال 13 جنوری سے 30 جنوری، اپر چناب کینال 26 دسمبر تا 12 جنوری تک بند رہیں گی

چنی گوٹھ (نامہ نگار)محکمہ ایری گیشن نے اپر وسطی اور جنوبی پنجاب کی21 نہروں کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔محکمہ ایری گیشن کے مطابق لوئر جہلم کینال اور رسول قادر آباد لنک  26 دسمبر سے 12 جنوری تک بند رہیں گی ۔قادر آباد بلوکی لنک 27 دسمبر سے 13 جنوری،لوئر باری دوآب کینال 29 دسمبر تا 15 جنوری بند رہے گی بلوکی سلیمانکی لنک کینال 29 دسمبر تا 15 جنوری،اپر پاک پتن کینال 30 دسمبرتا 16 جنوری بند رہے گی ایسٹرن صدیقیہ کینال 30 دسمبر سے 16 جنوری ،اپر جہلم کینال 12 دسمبر سے 29 جنوری بند ہو گی۔ لوئر چناب کینال 13 دسمبر تا 30 جنوری،جھنگ برانچ 27 دسمبر تا 13 جنوری تک بند رہیں گی ۔اپر بہاول کینال 13 جنوری سے 30 جنوری، اپر چناب کینال 26 دسمبر تا 12 جنوری تک بند رہیں گی سنٹرل باری دوآب کینال 27 دسمبر سے لے کر 13 جنوری 2025 تک بند رہے گی، نوٹیفکیشن جاری

Advertisements

تھل کینال 13 جنوری سے 30 جنوری، تریموں کینال، تریموں سدھنائی کینال 10 جنوری سے 27 جنوری بندہوں گی 

جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق سدھنائی کینال اورایس ایم بی کینال 11 جنوری سے 28 جنوری تک بند رہیں گی لوئر پاک پتن کینال 12 جنوری سے 29 جنوری،پنجند نہریں 5 جنوری سے 22 جنوری تک بند رہیں گی تونسہ کی نہریں بھی 31 دسمبر سے لے کر 17 جنوری تک بند رہیں گی۔محکمہ ایری گیشن کا مراسلہ جاری۔