اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اوچ شریف کے نواحی علاقہ خیر پور ڈاہا کے قریب اوچ کینال میں 20 فٹ چوڑا شگاف

20 feet breach occured in Uch canal near KhairpurDaha

نہر میں شگاف پڑنے سے وسیع رقبہ پر فصلیں اور چارہ زیر آب, پانی قریبی رہائشی بستیوں میں داخل کچے مکانات کی دیواریں گر گئیں

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اوچ شریف کے نواحی علاقہ خیر پور ڈاہا کے قریب اوچ کینال میں 20 فٹ چوڑا شگاف, نہر میں  شگاف پڑنے سے وسیع رقبہ پر فصلیں اور چارہ زیر آب, پانی قریبی رہائشی بستیوں میں داخل کچے مکانات کی دیواریں گر گئیں, اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے میں مصروف,اطلاع دینے کے باوجود محکمہ انہار عملہ نہ پہنچا ، وسیع پیمانے پر نقصان ,مسلسل بارش کے باعث نہر کے پشتے کمزور ہونے کے باعث شگاف پڑا ۔ اہل علاقہ تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ  خیر پور ڈاھا کے نزدیک اوچ ڈسٹری میں مسلسل بارش اور پشتے کمزور ہونے کی وجہ سے 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس  سے  پانی قریبی آبادی میں داخل ہو گیا اور مکانوں سمیت کھڑی فصلیں متاثر ہو گٸیں رہاٸشی عمارتوں کی دیواریں گر گٸیں جسے مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے میں جٹ گۓ محکمہ انہار کے عملہ اور افسران کو نہر میں  شگاف بارے  اطلاع دی گٸ تاہم محکمہ انہار کا عملہ جاۓ وقوعہ پر نہ پہنچا  عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ انہار کے زمہ دران کے خلاف غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارواٸ کا مطالبہ کیا ھے

مزید پڑھیں