کراچی جانے والی دو بسوں سے 1800 کلو گرام ناقص مرغی کا گوشت اور 400 کلو گرام خراب گائے کا گوشت برآمد

ضلعی انتظامیہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی، اور لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جھانگڑہ انٹرچینج پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی
آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک مجاہد حسین، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر قرۃ العین، اور سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس احمد پور شرقیہ ڈاکٹر محمد اعجاز نے کی
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)احمد پور شر قیہ ضلعی انتظامیہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی، اور لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ نے جھانگڑہ انٹرچینج پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران مضرِ صحت گوشت کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک مجاہد حسین، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر قرۃ العین، اور سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس احمد پور شرقیہ ڈاکٹر محمد اعجاز نے کی۔کارروائی کے دوران کراچی جانے والی دو بسوں سے 1800 کلو گرام ناقص مرغی کا گوشت اور 400 کلو گرام خراب گائے کا گوشت برآمد ہوا، جو غیر قانونی طور پر وہاڑی سے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔