احمد پورشرقیہ کا 18 سالہ نوجوان احد بشیر دامن کوہ نہاتے ہوئے سیلابی ریلے کی زد میں آکر جاں بحق

ظفر بشیر کے دونوں بیٹے احد بشیر اور واحد بشیر دامن کوہ پیر سہاوا ندی میں نہانے گئے اچانک پہاڑوں سے آنے والے سلابی ریلے کی زد میں آ گئے
کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد خان پور ڈیم کے پی کے میں مل گئی احمد پور شرقیہ پہنچنے کے بعد نماز جنازہ ادا کیاجائے گا۔
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) احمد پورشرقیہ کا 18 سالہ نوجوان احد بشیر اسلام اباد دامن کوہ نہاتے ہوئے سیلابی ریلے کی زد میں آکر جاں بحق -تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ محلہ کٹرا احمد خان کے رہائشی ظفر بشیر جو کہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے ان کے دونوں بیٹے احد بشیر اور واحد بشیر دامن کوہ پیر سہاوا ندی میں نہانے گئے اچانک پہاڑوں سے آنے والے سلابی ریلے کی زد میں آ گئے اس دوران واحد بشیر سیلابی ریلے سے بچ جانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ احد بشیر سیلابی ریلے میں بہہ گئے -اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کی تلاش شروع کر دی کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعداحد بشیر کی لاش خان پور ڈیم کے پی کے میں مل گئی ضروری کاروائی کرنے کے بعد کی ورثاء کے حوالے کر دی گئی احمد پور شرقیہ پہنچنے کے بعد نماز جنازہ ادا کیاجائے گا۔