Contact Us

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے

18-member Marriam Nawaz cabinet takes oath

لاہور06مارچ2024…گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے 18رکنی نو منتخب صوبائی کابینہ کے ارکان سے گورنر ہائوس لاہور میں حلف لیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی اس موقع پر موجود تھیں۔چیف سیکرٹری پنجاب چوہدری زاہد اختر زمان نے صوبائی وزرا کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔
حلف اٹھانے والے وزرا میں مریم اورنگزیب ، سید محمد عاشق حسین شا ہ، محمد کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات، خواجہ عمران نذیر ، خواجہ سلمان رفیق، ذیشان رفیق، بلال اختر خان،صہیب احمد ملک، عظمیٰ زاہد بخاری، بلال یاسین ، رمیش سنگھ اروڑا ، خلیل طاہر، فیصل ایوب کھوکھر، شافع حسین، سردار شیر علی گورچانی ، سہیل شوکت بٹ اور مجتبیٰ شجاع الرحمن شامل تھے۔
حلف برداری کی تقریب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سری لنکن اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ، صحافی ،سیکرٹریزاور دیگر شامل تھے۔ بعد ازاں، گورنر پنجاب نے صوبائی وزرا کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط بھی کیے۔

کابینہ اراکین کو قلمدان سونپ دیے گئے، نوٹس فکیشن جاری

پنجاب کے وزراء کا سرکاری طور پر محکموں کا اعلان کر دیا گیا۔ مریم اورنگزیب سینئیر وزیر ہوں گی جنہیں ترقیات اور منصوبہ بندی اور جنگلات و ماحولیات کے محکمے دئیے گئے ہںں۔

کاظم پیرزادہ کو اریگیشن،عظمی بخاری کو اطلاعات و نشریات، رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن،خواجہ عمران نزیر کو پرائمری ہیلتھ، خواجہ سلمان نصیر رفیق کو سپیشلایزڈ ہیلتھ اور عاشق کرمانی زراعت،خلیل طاہر سندھو انسانی حقوق،رامیش اروڑہ اقلیتی امور،فیصل کھوکھر اسپورٹس، ذیشان رفیق بلدیات،سہیل بھرت مواصلات اور چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری کا قلم دان سونپا گیا ہے۔

اسی طرح شیر علی گورچانی مائنز اینڈ منرل اور مجتبی شجاع کو خزانہ جبکہ سہیل شوکت کو سوشل ویلفیئر کا محکمہ دیا گیا ہے۔

وزراء کے محکموں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

مزید پڑھیں