Advertisements

چنی گوٹھ کے نواحی چک نمبر 2 عباسیہ کی رہائشی 17 سالہ اجالا برن یونٹ ملتان میں جان کی بازی ہار گئی

Chanigoth
Advertisements

احمد پور شرقیہ کے قریب طالبات کی وین کو لگنے والی آگ میں اجالا دختر محمد سلیم کے جسم کا 75 فیصد جھلس گیا تھا

چنی گوٹھ (نامہ نگار) احمد پور شرقیہ کے قریب طالبات کی وین کو لگنے والی آگ میں ایک اور طالبہ جان کی بازی ہار گئی ، اس طرح مرنے والی طالبات کی تعداد دو ہو گئی ہے ۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا کہ چنی گوٹھ کے نواحی علاقہ چک نمبر 2 عباسیہ کی رہائشی 17 سالہ اجالا دختر محمد سلیم جس کا جسم 75 فیصد جھلس گیا تھا اور اس کو برن یونٹ ملتان منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زندگی کی بازی ہار گئی ہے اس طرح مرنے والی طالبات دو ہو گئی ہے ۔سترہ سالہ اجالا کی نماز جنازہ چک نمبر 2 عباسیہ میں ادا کر دی گئی ہے ۔

Advertisements