مبارک پور (نامہ نگار)لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس کے گیٹ سے باہر لٹکنے والہ تقریبا 16 سالہ نامعلوم نوجوان مبارک پور ریلوے اسٹیشن کے قریب لوہے کے کھمبے سے ٹکرا کر نیچے گر جانے پر موقع پر جابحق۔ تفصیل کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس پر سوار تقریبا 16 سالہ نامعلوم نوجوان جو گیٹ سے باہر لٹکا ہوا تھا کہ مبارکپور ریلوے اسٹیشن کے قریب لوہے کے کھمبے سے ٹکرا کرنیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر اسٹیشن ماسٹر اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی مگر گرنے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوچکا تھا جس کی موت کی تصدیق ریسکیو عملہ نے کر دی۔جبکہ ریلوے پولیس چوکی ڈیرہ نواب کے انچارج مقبول حسین نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم نوجوان کی نعش قبضہ میں لے کر مزید کاروائی شروع کر دی۔