Contact Us

فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری بد ترین اسرائیلی جارحیت کو 250 روز مکمل

15694 Palestinians kids killed in Isreaeli attacks in Gaza since 7th October 2023

اسرائیل حملوں میں اب تک 37 ہزار 202 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ان کے علاوہ 10 ہزار افراد لاپتا ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 84 ہزار تجاوز کرچکی ہے۔


فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری بد ترین اسرائیلی جارحیت کو 250 روز مکمل ہوگئے ہیں۔  اسرائیلی جارحیت کو 250 روز مکمل ہونے پر غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اسرائیلی حملوں سے ہونے والے اب تک کے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔   غزہ میڈیا آفس کے مطابق اسرائیل حملوں میں اب تک 37 ہزار 202 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ان کے علاوہ 10 ہزار افراد لاپتا ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 84 ہزار تجاوز کرچکی ہے  سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں 70 فیصد عورتیں اور بچے ہیں، سرکاری میڈیا آفس کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 15 ہزار 694 بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 17 ہزار بچے اپنے والد اور والدہ میں سے کسی ایک یا دونوں کو کھوچکے ہیں۔  سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اب تک طبی عملے کے 498 اراکین اور 150 صحافی بھی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوچکے ہیں جبکہ 33 افراد خوراک کی قلت کے باعث شہید ہوئے۔  سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے 5 ہزار افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔  اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی فوج نے 250 دنوں میں غزہ پر تقریباً79 ہزار ٹن بارود برسایا۔  اسرائیلی فوج نے غزہ میں آثار قدیمہ کے 206 مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔  سرکاری میڈیا آفس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 33 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔  غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں صرف 16 اسپتال جزوی طور پر کام کررہے ہیں جبکہ 90 میں 64 مراکز صحت بند ہیں، اس کے علاوہ غزہ میں 130 ایمبولنسیں تباہ ہوچکی ہیں

مزید پڑھیں