Advertisements

جندو پیر کے قریب بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، 15 سالہ نوجوان جاں بحق

Chanigoth
Advertisements

ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر سائیکل سڑک کراس کرتے ہوئے بس کے نیچے آ گئی

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شان ولد زبیر، عمر 15 سال، سکنہ بستی کھوسہ، فرید شاہ موڑ، لیاقت پور کے طور پر ہوئی

Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) جندو پیر کے قریب موٹر سائیکل اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر سائیکل سڑک کراس کرتے ہوئے بس کے نیچے آ گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شان ولد زبیر، عمر 15 سال، سکنہ بستی کھوسہ، فرید شاہ موڑ، لیاقت پور کے طور پر ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 لیاقت پور کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کی، تاہم لواحقین نے متوفی کی میت ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ملوث بس بہاول نگر سے صادق آباد جا رہی تھی۔