Advertisements

اس الصراط پبلک ہائر سیکنڈری سکول کی چودہویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

"14th Annual Prize Distribution Ceremony Held at Al-Sirat Public Higher Secondary School"
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت علی ڈار اس الصراط ہائر سیکنڈری سکول کی سالانہ چودھویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے ہیں
Advertisements


 طلباء میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت، تخلیقی سوچ اور ٹیکنالوجی کے مؤثر ہنر پیدا کئے جائیں تاکہ وہ بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کو پورا کر سکیں علی ڈار مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب

تخلیقی سوچ، جدت اور مثبت توانائی ہی دراصل ہمارے ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ مجھے کامل یقین ہے کہ ہماری آنے والی نسل نہ صرف جدید علوم میں مہارت حاصل کرے گی بلکہ اپنے اعلیٰ کردار، محنت اور عزم کے ذریعے پاکستان کا نام عالمی سطح پر مزید بلند کرے گی 

Advertisements

یہ ادارہ بجا طور پر اس بات پر فخر کر سکتا ہے کہ اس نے تعلیمی میدان میں نمایاں اور قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات علی ڈار کا اس الصراط پبلک ہائر سیکنڈری سکول کی چودہویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی خطاب  

 شاندار سالانہ تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹیو آفیسر اس الصراط  آرگنائزیشن محترمہ فاطمہ خالد نے کی جنہوں نے سپاس نامہ پیش کیا اور اسکول کی نصابی و غیر نصابی کارکردگی پر روشنی ڈالی  جبکہ نظامت کے فرائض مس شائستہ بخاری نے انجام دیے  وزیراعلی پنجاب کے مشیر نے نے نرسری سے آٹھویں جماعت کے  پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں  


وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت علی ڈار کا اس الصراط پبلک ہائر سیکنڈری سکول کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے ہمراہ گروپ فوٹو ، سی ای او اس الصراط آرگنائزیشن محترمہ فاطمہ خالد بھی موجود ہیں


احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات علی ڈار نے کہا ہے کہ آج کے دور میں محض ڈگری کا حصول کافی نہیں رہا وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے طلباء میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت  تخلیقی  سوچ   اور ٹیکنالوجی کے موثر استعمال جیسے عملی ہنر پیدا کریں تاکہ وہ بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کو پورا کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اس الصراط پبلک ہائر سیکنڈری سکول کی چودہویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں انہوں نے نرسری سے آٹھویں جماعت کے 24 پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں-اس شاندار سالانہ تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹیو آفیسر اس الصراط  آرگنائزیشن محترمہ فاطمہ خالد نے کی جنہوں نے سپاس نامہ پیش کیا اور اسکول کی نصابی و غیر نصابی کارکردگی پر روشنی ڈالی  جبکہ نظامت کے فرائض مس شائستہ بخاری نے انجام دیے

اس الصراط آرگنائزیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر محترمہ فاطمہ خالد اور پرنسپل اس الصراط پبلک ہائر سیکنڈری اسکول در شہوار وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر علی ڈار کو خصوصی شیلڈ پیش کر رہی ہیں

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر نے مزید کہا کہ آج اس باوقار اور شاندار تقریب کے آغاز پر میں خصوصاً عبدالعزیز صاحب (ٹرسٹی اس الصراط آرگنائزیشن)، ڈاکٹر خالد اقبال صاحب (ٹرسٹی اس الصراط آرگنائزیشن)، فاطمہ خالد صاحبہ (سی ای او اس الصراط آرگنائزیشن) اور درِ شہوار صاحبہ (پرنسپل اس الصراط اسکول) کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ان کے ساتھ ساتھ میں ادارے کی معزز انتظامیہ، اساتذہ کرام اور منتظمین کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے تعلیم و تربیت کے لیے نہایت اعلیٰ اور مثالی ماحول فراہم کیا ہے۔ آپ سب کی مخلصانہ کاوشیں، بصیرت افروز قیادت اور تعلیم کے فروغ کے لیے مسلسل محنت یقیناً قابلِ تحسین ہے۔ آپ نے جس جذبے اور لگن کے ساتھ اس ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، وہ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ ادارہ بجا طور پر اس بات پر فخر کر سکتا ہے کہ اس نے تعلیمی میدان میں نمایاں اور قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ یہ بات انتہائی قابلِ تعریف ہے کہ یہاں صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں رہا جاتا بلکہ طلبہ کی ہمہ جہت تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ یہی وہ بنیاد ہے جس کی بدولت ہمارے طلبہ زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ آج کی اس تقریب میں بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے ٹیبلو نے جس خوبصورتی، تخلیقی انداز اور گہرے پیغام کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا، وہ واقعی لائقِ تحسین ہے۔ یہ ہمارے بچوں کی صلاحیتوں، شعور، فہم اور مثبت جذبے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کے یہ ننھے معمار درحقیقت ہماری قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ یہ بچے نہ صرف خوشی کے مواقع پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ تعلیم، کھیل، ٹیکنالوجی اور ادب سمیت ہر میدان میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں  


اس الصراط پبلک ہائر سیکنڈری سکول کی سالانہ تقریب میں شریک شرکاء کا ایک گو شہ

اس الصراط پبلک ہائر سیکنڈری اسکول کی رنگا رنگ سالانہ تقریب میں سی او  دار الشفاء ہسپتال عبد الرزاق ،یورالوجسٹ ڈاکٹر طاہر، حیدر علی خالد، ایم دلشاد  ایگزیکٹو ایڈمن کے علاوہ طلباء و طالبات اُنکے والدین عمائدین شہر اور غیر ملکی محما نوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی -تقریب کے اختتام پر اس الصراط آرگنائزیشن کی سی ای او محترمہ فاطمہ خالد اور پرنسپل محترمہ در شہوار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر کو اس الصراط ہائر پبلک سیکنڈری سکول کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی۔۔ بعد ازاں  نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کے اعزاز میں ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر خالد اقبال کی جانب سے پر تکلف ظہرانہ دیا گیا