Advertisements

ضلع بہاول پور میں دفعہ144کے تحت ضلع کی ریونیو حدود میں نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر 30 دن کے لیے پابندی

Deputy Commissioner Bahawalpur Doctor Farhan Farooq
Advertisements

عوامی آگاہی کے لیے نہروں اور دریاؤں کے کنارے بورڈز اور پینا فلیکس بھی آویزاں کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنربہاول پور


بہاول پور: 30جون: ڈپٹی کمشنر بہاول پورکے احکامات کے تحت مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع میں دفعہ 144 کے تحت ضلع کی ریونیو حدود میں نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ چونکہ موسم گرما میں لوگوں کی بڑی تعداد نہروں اور دریاؤں پر نہانے کے لیے جاتی ہے اور بے احتیاطی کی صورت میں ڈوب جانے کا خدشہ ہوتا ہے اس لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فوری طورپر دریاؤں اور نہروں پر نہانے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنربہاول پور نے عوام سے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ رہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی کے لیے نہروں اور دریاؤں کے کنارے بورڈز اور پینا فلیکس بھی آویزاں کیے جائیں گے

Advertisements