چائلڈ لیبرکے خلاف مہم,14 آجران کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج

Advertisements
چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کو سماجی تحفظ کے لیے این جی اوز کو ریفر کردیا گیا ڈائریکٹر لیبر ملک محمد فاروق
بہاول پور:9/اپریل ( )ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر بہاول پور ڈویژن ملک محمد فاروق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ لیبر بہاول پور کی جانب سے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے باقاعدہ مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اور نابالغ بچوں سے زبردستی مشقت لینے والے14 آجران کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا ہے اور چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کو سماجی تحفظ کے لیے این جی اوز کو ریفر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی چائلڈ لیبر کے خلاف زیر و ٹالرنس پالیسی ہے اور تمام بچوں کو اوزار کی بجائے قلم اور کتاب مہیا کرناحکومت پنجاب کا ویژن ہے اور اس سلسلے میں محکمہ لیبربہاول پور ڈویژن پرعزم ہے۔
Advertisements