Contact Us

حکومت پنجاب کے زیر اہتمام بہاول پور ڈویژن میں 1371غیررسمی سکول قائم , 49 ہزار سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں کمشنر راجہ جہانگیر انور

Commissioner Bahawalpur Division Raja Jahangir Anwar

بہاول پور:30/اگست کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام بہاول پور ڈویژن میں 1371غیررسمی سکول قائم کیے ہیں جن میں 49 ہزار سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیم بالغاں کے مراکز اور جیلوں میں بھی سکول بنائے گئے ہیں۔انہوں نے خواندگی کے عالمی دن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8ستمبر کو یہ دن منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواندگی کی اہمیت کے پیش نظر اس موقع کی مناسبت سے میں تمام اساتذہ کرام اور غیررسمی تعلیم کے اداروں کے سربراہان اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ یہ انتہائی مشکل کام ہے۔ راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ انسان اور جانور میں جو فرق ہے وہ صرف شعور کا ہے جوصرف تعلیم سے حاصل ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سکول چھوڑ جانے والے بچوں کو دوبارہ سکول میں داخل کرانا ایک بہت بڑا کام ہے۔ حکومت پنجاب اپنے محدود وسائل کے ذریعے یہ فریضہ خوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ صوبہ بھر میں ساڑھے چار لاکھ بچے  غیررسمی تعلیمی اداروں سے زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔انھوں نے غیر رسمی تعلیمی اداروں کے لیے نیک تمنائیں کا بھی اظہار کیا۔

مزید پڑھیں