Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 13 سائنسدان ورلڈ ٹاپ 2فیصد سائنسدان سٹینفرڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شامل ہو گئے

IUB 13 Scientist
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 13 سائنسدان ورلڈ ٹاپ 2فیصد سائنسدان سٹینفرڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شامل ہو گئے ہیں۔ رینکنگ میں دنیا بھر کے ٹاپ سائنسدان، ڈاکٹر، انجینئر اور ریاضی دان شامل ہوتے ہیں۔ا ن افراد میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد، چیئرمین شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری، پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، چیئر مین ، شعبہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف،ڈائریکٹر اورک/ چیئر مین شعبہ فارمیسی پریکٹس، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر عباس ، شعبہ ریاضی، ڈاکٹر عصمت بی بی ، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری، ڈاکٹر محمد ندیم اختر، ایسویسی ایٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری، ڈاکٹر محمد اظہر خان، ایسویسی ایٹ پروفیسر ، انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، ڈاکٹر غلام عباس، شعبہ ریاضی، ڈاکٹر محمد عادل شعبہ کیمسٹری  ، ڈاکٹر عبدالرحمن شعبہ ایگرونومی، ڈاکٹر محمد فاروق وارثی، شعبہ کیمسٹری اور فیصل ذوالفقار شعبہ ہارٹیکلچر سائنسز شامل ہیں۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ، ڈینز اور ڈائریکٹر اورک نے اس اعزاز پر اُنہیں مبارکباد دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سٹینفرڈ یونیورسٹی ہر سال دنیا میں مختلف فیلڈ میں ٹاپ 2000 سائنسدانوں کی لسٹ جاری کرتی ہے۔ حالیہ برسوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے بڑی تعداد میں سائنسدان اور محققین کو اس لسٹ میں شامل کیا گیا جو عالمی سطح پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تحقیق میں جامعہ اسلامیہ کے عالمی معیار کا واشگاف مظہر ہے۔