طارق بشیر چیمہ کو جاری 300 ملین کے فنڈز سے این اے 165 میں ساڑھے تیرہ کلومیٹر لمبی سڑکوں کی منظوری دے دی گئی حسن عسکری شیخ

پی پی 248 میں 247 ملین کی لاگت سے میٹل روڈ این 5 تا جاگیر والی پل ، میٹل روڈ پل سلطان واہ تا بستی ملک ظفر گڈولہ ، میٹل روڈ چک 92 ڈی این بی اور میٹل روڈ چک 40 ڈی این بی تعمیر کی جائیں گی
وفاقی حکومت کی جانب سے نئی بستیوں میں بجلی کی فراہمی ، نئے کھمبوں کی تنصیب اور متعدد نئے ٹرانسفارمر اور پرانے تبدیل کر کے اپ گریڈ کرنے کا کام بھی جاری ہے پارلیمانی سیکرٹری پنجاب
چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کو وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ 300 ملین کے فنڈز سے حلقہ این اے 165 میں ساڑھے تیرہ کلومیٹر لمبی سڑکوں کی منظوری دے دی گئی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے انکشاف کیا کہ حلقہ پی پی 248 میں 247 ملین کی لاگت سے میٹل روڈ این 5 تا جاگیر والی پل ، میٹل روڈ پل سلطان واہ تا بستی ملک ظفر گڈولہ ، میٹل روڈ چک 92 ڈی این بی اور میٹل روڈ چک 40 ڈی این بی تعمیر کی جائیں گی ، جن کی باقاعدہ منظوری دی جا چکی ہے
ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے بتایا کہ ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کے فنڈز سے حلقہ پی پی 247 میں بھی سڑکوں کی تعمیر اور دیگر منصوبہ جات مکمل کروائے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 248 میں قبل ازیں بھی صوبائی حکومت کے فنڈز سے تقریباً 19 میٹل روڈز اور پلوں کی تعمیر کا کام جاری ہے جو کہ اب آخری مراحل میں ہے ، انہوں نے بتایا کہ نکاسی آب کے لئے نالے بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں جبکہ حلقہ میں سولنگ اور ٹف ٹائل لگانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نئی بستیوں میں بجلی کی فراہمی ، نئے کھمبوں کی تنصیب اور متعدد ٹرانسفارمر نئے اور پرانے تبدیل کر کے اپ گریڈ کرنے کا کام بھی جاری ہے ۔