Contact Us

ورچوئل یونیورسٹی کے 12ویں کانووکیشن کا تیسرا حصہ منعقد مختلف شعبوں کے گریجوایٹس کو 2150 ڈگریاں دی گئیں

12th Convocation of Virtual University
پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان'پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی، ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی،ڈاکٹر فیصل تحسین شاہ کنٹرولر امتحانات ورچوئل یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر محسن جاوید رجسٹرار ورچوئل یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ ورچوئل یونیورسٹی کے 12ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی آف ڈیرہ اسماعیل خان، مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شریک ہوئے۔ ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان ملکی ترقی میں نہائیت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈآکٹر ارشد سلیم کا خطبہ استقبالیہ

ملتان:  ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے 16 دسمبر 2022 بروز جمعہ ملتان میں اپنے 12ویں کانووکیشن کا تیسرا حصہ منعقد کیا جس میں مختلف شعبوں کے گریجوایٹس کو 2150 ڈگریاں دی گئیں جن میں سے 410 بیچلرز، 1449 ماسٹرز اور 291 ایم فل گریجویٹس تھے.  خزاں 2019 اور بہار 2020 کے طلباء نے ڈگری حاصل کی۔
۔ مزید برآں، پوزیشن ہولڈرز کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں بائیس (22) میرٹ سرٹیفکیٹس اور پانچ (05) گولڈ میڈل بھی دیے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی آف ڈیرہ اسماعیل خان، مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شریک ہوئے۔

اپنے خطبہ استقبالیہ میں پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی، ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نے ورچوئل یونیورسٹی کی کامیابیوں اور ملک کے دور دراز علاقوں تک ٹیکنالوجی پر مبنی معیاری تعلیم کی فراہمی میں اس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ ہمیشہ اپنے والدین کا احترام کریں۔ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نے مہمان خصوصی کے ساتھ مل کے  تمام گریجویٹس میں ڈگریاں بھی تقسیم کیں۔

 کانووکیشن میں متعدد معززین کے علاوہ فیکلٹی، سٹاف، طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان نے اس موقع پر معیاری تعلیم فراہم کرنے کی کوششوں پر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے طلباء کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل سکلز سیکھنے پہ بھی زور دیا۔  انہوں نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کی سرکاری جامعات میں ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس کے طلباء پاکستان کی ترقی کے لئیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں