Advertisements

پرویز الٰہی کا رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں پراسرار بیماری سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

Advertisements

لاہور7 جنوری:  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری محکمہ صحت اور کمشنر بہاولپور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم علاقے کا دورہ کرے اور متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ محکمہ صحت کے حکام صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی میڈیکل کیمپ میں تمام ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور بیماری کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور  تعزیت کا اظہار کیا ہے۔