فنی خرابی کے باعث احمدپورشرقیہ تحصیل بھر میں بارہ گھنٹے طویل بجلی کا بریک ڈاؤن

Electric Current

شدید گرمی میں لوگوں نے رات جاگ کر گزاری اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) فنی خرابی کے باعث احمدپورشرقیہ تحصیل بھر میں بارہ گھنٹے طویل بجلی کا  بریک ڈاؤن ، شدید گرمی میں لوگوں نے رات  جاگ کر گزاری ۔ تفصیل کے مطابق 220لائن میں فالٹ کے باعث دوسرے علاقوں کی طرح احمدپورشرقیہ میں بھی بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا۔ اور شام پانچ بجے سے صبح پانچ بجے تک بجلی بند رہی۔ شدید گرمی کے باعث شہریوں اور دیہی علاقہ کے لوگوں  کورات جاگ کر گزارنی پڑی ۔ صبح پانچ بجے بجلی آئی تو لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ۔ شہریوں نے اس طویل بریک ڈاؤن کو میپکو کے اعلیٰ حکام کی ناکامی قرار دیتے ہوئے اس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ آئندہ ایسی صورت حال سے بچا جاسکے۔ 

مزید پڑھیں