Contact Us

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا چولستان میں مزید 110 سکولز کھولنے کا فیصلہ

110 more schools to open in Cholistan

بہاول پور:29/جون ( )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا چولستان میں مزید 110 سکولز کھولنے کا فیصلہ۔تفصیل کے مطابق کمشنر بہاو ل پورڈویژن راجہ جہانگیر انور کی خصوصی کاوشوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو چولستان میں 110 نئے سکولز کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ترقیاتی ادارہ مہر خالد کی سربراہی میں اہم اجلاس ان کے آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر پیف جنوبی پنجاب مظہر عباس خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیف محمد مختار،ایم ای اوز پیف محمد رضوان،نصراللہ ناصر،مہر دین رحمانی اور ایس ڈی او چولستان امتیازحسین لاشاری(فوکل پرسن ایجوکیشن) نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ان نئے بننے والے سکولوں سے قبل چولستان بھر میں 140 سکولز کام کر رہے ہیں جن میں 109 چولستان کمیونٹی سکولز اور 31 چولستان موبائل سکولز شامل ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس میں مزید 110 سکولز کی منظوری دی ہے جس میں 70 چولستان کمیونٹی سکولز اور 40 چولستان موبائل سکولز شامل ہے جس کے بعد مجموعی طور پر کمیونٹی سکولوں کی تعداد 179 اور موبائل سکولوں کی تعداد 71 ہوجائے گی۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے دور میں پڑھا لکھا چولستان کے نام سے شروع ہونے والے اس منصوبہ میں اس کی کامیابی کے بعد بتدریج سکولوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیاتھا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 140 سکولوں میں 10 ہزار 422 چولستانی طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں اورنئے سکولوں کے قیا م کے بعد طلباء و طالبات کی تعداد میں مذید 7000 ہزار سے زائد اضافہ جائے گا۔

مزید پڑھیں