Contact Us

رحیم یار خان کے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس قافلے پر حملہ ، 11 پولیس اہلکار شہید

11 cops martyred in dacoits attack on police mobiles in Rahim Yar Khan kachha area

رحیم یار خان:     کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس کے قافلے پر بڑا حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا، حملے میں 11 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔  ڈاکوؤں نے چھٹی سے وآپس آنے والی پولیس پارٹی کی گاڑی خراب ہونے پر گھیراؤ کرکے حملہ کردیا، حملے میں زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جارہاہے، حملے میں مزید اہلکاروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔  راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ ہوگئیں، واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کررہے ہیں۔   صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر ایمبولینسسز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے

مزید پڑھیں