Advertisements

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین سے غیر قانونی طور پر رقم کاٹنے والے 10 ڈیوائس ایجنٹس گرفتار

10 Device Agents Arrested for Illegally Deducting Money from Beneficiary Women Under Benazir Income Support Programme
Advertisements

ایف آئی اے ملتان زون جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع بہاولپور، راجن پور اور وہاڑی میں کارروائیاں

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی سرکاری امداد سے فی کس 1000 سے 1500 روپے تک غیر قانونی کٹوتی کر رہے تھے

Advertisements

جن پور  ( نامہ نگار )ایف آئی اے ملتان زون نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع بہاولپور، راجن پور اور وہاڑی میں کارروائیاں کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین سے غیر قانونی طور پر رقم کاٹنے والے 10 ڈیوائس ایجنٹس کو گرفتار کر لیا ہے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی سرکاری امداد سے فی کس 1000 سے 1500 روپے تک غیر قانونی کٹوتی کر رہے تھے۔ ملزمان خواتین کو مکمل رقم دینے کے بجائے زبردستی کمیشن وصول کرتے اور شکایت کی صورت میں رقم روکنے یا کارڈ بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے شناختی کارڈز، بایومیٹرک ڈیوائسز، موبائل فونز، رجسٹرز اور نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی، جو فراڈ کے ثبوت ہیں۔

ایف آئی اے نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری فلاحی پروگرامز میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور مستحق افراد کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی جاری رہے گی۔۔۔۔