ڈرگ انسپکٹر بلال اشرف کا چنی گوٹھ کا دورہ متعدد اتائی اپنے کلینک اور دکانیں بند کرکے رفوچکر ہوگئے
انہوں نے مختلف میڈیکل سٹورز پر ادویات، لائسنس اور دیگر ضروری ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ خلاف ورزی پر ایک میڈیکل سٹور کا چالان بھی کیا
چنی گوٹھ (نامہ نگار) ڈرگ انسپکٹر احمد پور شرقیہ بلال اشرف نے چنی گوٹھ کا دورہ کیا۔ ان کی آمد کی اطلاع ملتے ہی متعدد اتائی اپنے کلینک اور دکانیں بند کرکے رفوچکر ہوگئے، جبکہ اکا دکا میڈیکل سٹورز کھلے رہے، جن کا ڈرگ انسپکٹر نے معائنہ کیا۔اس موقع پر میڈیکل سٹور مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر بلال اشرف نے کہا کہ بغیر لائسنس اور بغیر وارنٹی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے مختلف میڈیکل سٹورز پر ادویات، لائسنس اور دیگر ضروری ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ خلاف ورزی پر ایک میڈیکل سٹور کا چالان بھی کیا گیا۔ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل سٹور مالکان کو ہدایت کی کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے معیاری اور مستند ادویات کی فروخت کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

