Advertisements

وزیراعظم کی میثاق استحکام پاکستان کرنےکی آفر اب بھی ہے رانا ثناء اللہ

PM's Charter of Stability Pakistan Offer Still Stands, Says Rana Sanaulla
Advertisements

اپوزیشن کو اب بھی سیاسی مشاورت کی آفر کرتے ہیں , وزیراعظم کی آفر کو مانا جائے اور ہم ہر طرح کی بات کرنے کو تیار ہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی ی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کو اب بھی سیاسی مشاورت کی آفر کرتے ہیں، جمہوری انداز یہی ہے کہ بات چیت سے معاملات حل ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے میثاق استحکام پاکستان کرنے کا کہا اور یہ آفر اب بھی ہے، وزیراعظم کی آفر کو مانا جائے اور ہم ہر طرح کی بات کرنے کو تیار ہیں۔

Advertisements

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی ڈائیلاگ کے لیے ہمیں پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہماری جماعت میں اس پر مشاورت جاری ہے، اپوزیشن نے کہا ہے کہ آپسی مشاورت کے بعد ہم حکومت کو بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے جو کردار ادا کیا اس پر اپوزیشن نے بھی ساتھ دیا، مولانا فضل الرحمان کو کچھ خدشات ہیں تو ہم کوشش کریں گے ان کا گلہ دور کریں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا نے بانی کی رہائی کا مطالبہ کیا، اس میں ہمارا تعلق نہیں بلکہ عدالت ہی فیصلہ کرے گی، بانی کی صحت میں بہتری کے لیے اچھے اور اعلیٰ ماہرین موجود ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا کے حوالے سے اپوزیشن نے وزیراعظم سے بات کی، وزیراعظم کی ہدایت پر آج وفد نے بیٹھ کر بات کی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے وعدہ کیا کہ آئی ایم ایف سے بات کر کے ٹیکس معاملات کو حل کروائیں گے، جو ٹیکس چھوٹ ختم ہو رہی ہے کوشش ہے آئی ایم ایف سے بات کر کے اسے آگے بڑھایا جائے۔