Advertisements

محکمہ موسمیات کی 5 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی

Rains
Advertisements

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ، آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں کے باعث کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ہے۔

لاہور:  ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا جس کے باعث آج سے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 5 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

Advertisements

 پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں کے باعث کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان اور مانسہرہ میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آندھی اور بارش کی توقع ہے۔  دوسری جانب کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔  محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں