Advertisements

قاضی عدنان فرید کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ آمد ہمشیرہ طاہرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

Qazi Adnan Farid offering Fateha for late Tahira Naseen
احمدپور شرقیہ : قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر انکی ہمشیرہ محترمہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements

بلدیہ احمد پور شرقیہ کے انفورسمنٹ انسپیکٹر سید محمد حسنین شاہ بخاری نے ملازمین بلدیہ کے ہمراہ مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پہنچ کر ان کی ہمشیرہ مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ضلع بہاولپور کے سینیئر نائب صدر قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن آئے جہاں انہوں نے علی پور میں ان کی بہن طاہرہ نسرین ریٹائرڈ آفیسر محکمہ تعلیم کے انتقال پر اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا قاضی عدنان فرید نے اس موقع پر مدیر احسان احمد سحر کی کی ہمشیرہ مرحومہ کےایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ طاہرہ نسرین مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین -دریں اثناء بلدیہ احمدپور شرقیہ کے انفورسمنٹ انسپکٹر سید محمد حسنین بخاری ملازمین بلدیہ کے ہمراہ مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچے اور ان کی ہمشیرہ طاہرہ نسرین مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

Advertisements