Advertisements

فخر زمان آئی ایل ٹی 20  میں ایکشن کو تیار

Pakistani Cricket player Fakhar Zaman
Advertisements

 دبئی : پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ آئی ایل ٹی 20 کی تیاری کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اب بھی پاکستان کو دینے کے لئے بہت کچھ ہے۔جون 2024 میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے 34 سالہ کھلاڑی پاکستان کی جانب سے نہیں کھیلے ہیں۔ تاہم  انہوں نے وائپرز وائسز پوڈ کاسٹ کو بتایا کہ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کو ختم نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ  دوبارہ پاکستان کے لئے دوبارہ کھیلیں گے ۔

دراصل بہت سے لوگ اس سے متعلق نہیں جانتے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد بیمار ہو گیا اور فٹ نہ ہونے وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہوئے۔ تاہم اب میں سو فیصد صحتیاب ہوچکا ہوں اور آپ مجھے پاکستان کی اگلی بین الاقوامی سیریز میں دیکھیں گے۔ پاکستان کے لئے اگلا بڑا وائٹ بال ٹورنامنٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ہے جس کی میزبانی پاکستان کررہا ہے اور یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس میں 2017 میں فخر زمان نے لندن کے اوول میں فائنل میں بھارت کے خلاف میچ وننگ سنچری بنا کر عالمی سطح پر خود کو منوایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا منصوبہ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ہے۔ وہ آسٹریلیا کے دورے یا جنوبی افریقہ کے دورے میں نہیں کھیلے کیونکہ ان کا پورا منصوبہ صرف چیمپئنز ٹرافی میں کھیلنے کا تھا تاکہ وہ خود کو دستیاب رکھ سکیں اور ٹورنامنٹ کے لئے مکمل طور پر فٹ ہوں۔

Advertisements

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ اوپنر صائم ایوب حال ہی میں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ممکنہ طور پر فخر زمان کے لئے جگہ بننے کا امکان ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ پورے ٹورنامنٹ میں ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ رہیں گے اور صائم کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔رواں سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ٹام موڈی نے فخر زمان پرسب سے زیادہ توجہ مرکوز کررکھی ہ آسٹریلیا کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فاتح نے بائیں ہاتھ کے اس بلے باز کو ’’حقیقی میچ ونر‘‘ قرار دیا ہے