Advertisements

آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمان کا کردار تاریخ یاد رکھے گی: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto Zardari
Advertisements

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمان  کا کردار تاریخ یاد رکھے گی، مولانا فضل الرحمان کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ ناکافی ہے۔رلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میری اور مولانا کی پریس کانفرنس کے بعد جو پی ٹی آئی کا ردعمل آیا وہ افسوسناک ہے، پی ٹی آئی ساتھ ہو یا نہ ہو لیکن ہماری کوشش ہے کہ آج ہر حال میں یہ کام پورا کیا جائے – انہوں نے کہا کہ آپ سب کو 26 ویں آئینی ترمیم کا دن مبارک ہو، اس ترمیم میں کوئی متنازع پوائنٹ نہیں بچا ہے، مولانا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے سینیٹرز کو پہنچنے کے لیے ہدایات دی ہیں۔  یئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ صاحب نے خود سنیارٹی کے ساتھ میرٹ کی بات کی ہے، ایک جج نے مجھے اور آصفہ بی بی کو وہ انصاف دیا جو کوئی کبھی نہیں دے سکا، اس جج نے مشرف کو سزا دی اور فیض آباد دھرنے کا فیصلہ دیا۔

Advertisements