ایران میں شہید ہوئے والے4مزدوروں کی نماز جنازہ خانقاہ شریف میں ادا کر دی گئی

Advertisements
ڈپٹی کمشنر بہاولپور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ایم این اے میاں عثمان نجیب اویسی عزیز واقارب کےعلاوہ علاقے کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی
سمہ سٹہ(عمار علوی سے)ایران میں شہید ہونے والے 8 پاکستانیوں میں سے 4کی نماز جنازہ آبائی علاقے خانقاہ شریف میں ادا کر دی گئی نمازجنازہ علامہ سید مدنی شاہ کی امامت میں ادا کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ایم این اے میاں عثمان نجیب اویسی وکلاء صحافی سیاسی وسماجی شخصیات عزیز واقارب کےعلاوہ علاقے کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی شہداء کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا اس سانحہ پر علاقے کی فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار ہے
Advertisements