Advertisements

ایران مذاکرات کیلئے لبنان کو مہرے کے طور پر استعمال کرنا بند کرے، لبنانی صدر کی تنبیہ

Lebanese President warns Iran to stop using Lebanon as a pawn in negotiations.
Advertisements

یہ تمھارا نہیں ہمارا ملک ہے، اس کے ذمے دار ہم ہیں۔ ایران کو لبنان کے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں لبنانی صدر جوزف عون

لبنانی صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات میں لبنان کو سودے بازی کے لیے استعمال کر رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جوزف عون نے ایران کو مخاطب کر کے کہا یہ تمھارا نہیں ہمارا ملک ہے، اس کے ذمے دار ہم ہیں۔ ایران کو لبنان کے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں۔ یہ بات ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کو بھی سمجھنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کو سمجھنا ہوگا کہ بیٹھ کر بات چیت کرنے کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔

Advertisements