Advertisements

آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان   

Petrol
Advertisements

 نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا 

اسلام آباد:  حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔  وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔  2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔

Advertisements