Contact Us

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس تحصیل احمد پور شرقیہ یونٹ کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

Swearing in ceremony of newly elected officials
احمد پور شرقیہ:پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس تحصیل احمد پور شرقیہ یونٹ کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے تصویری مناظر

پی ایف یو جے رانا عظیم گروپ کے نو منتخب صدر راشد عزیز ہاشمی،سینئر نائب صدر ظفر اقبال مغل اور جنرل سیکرٹری محمد سلیم کمبوہ سمیت دیگر عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

حلف برداری کی تقریب کی صدارت پی ایف یو جے کے ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل محمد اکمل شیخ نے کی جب کہ مدیر روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ” احسان احمد سحر مہمان خصوصی تھے۔

بی یو جے کے جنرل سیکرٹری راحیل طاہر کی مہمان اعزاز کے طور پر شرکت

احمد پور شرقیہ(نامہ نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس تحصیل احمد پور شرقیہ یونٹ(رانا عظیم گروپ) کے نو منتخب عہدیداروں کی رسم حلف برداری کی تقریب، ٹی وی جرنلسٹ راشد عزیز ہاشمی کی اقامت گاہ پر اگلے روز ممبر ایف ای سی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس محمد اکمل شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوئی،جب کہ مدیر روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ” احسان احمد سحر مہمان خصوصی تھے۔بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری راحیل طاہر مہمان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے۔
تقریب میں نظامت کے فرائض خادم حسین سومرو نے سر انجام دیئے،جب کہ پریس کلب کے دو سابق صدور سید ناصر محمود رضوی اور ڈاکٹر عبد الحمید ثاقب بھی اسٹیج پر موجود تھے،جنہوں نے رسم حلف برداری کی تقریب سے خطاب بھی کیا اور نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی۔
مدیر”نوائے احمد پور شرقیہ” احسان احمد سحر نے پی ایف یو جے تحصیل احمد پور شرقیہ کے نومنتخب عہدیداروں:راشد عزیز ہاشمی(صدر)،محمد سلیم کمبوہ(جنرل سیکرٹری)،ظفر اقبال سومرو(سینئر نائب صدر)، ملک حبیب لانگ(نائب صدر)، محمد وقاص بھٹہ (فنانس سیکرٹری)،محمد عبداللہ مستوئی(چیئرمین مجلس عاملہ)،ملک محمد قیصر (سیکرٹری اطلاعات) سیمت دیگر عہدیداروں اور مجلس عاملہ کے اراکین سے حلف لیا۔مدیر:روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ”احسان احمد سحر نے اپنے خطاب میں آزادی صحافت کے دفاع اور آزادی اظہار رائے کے فروغ کے سلسلے میں پی ایف یو جے کی 63 سالہ خدمات پر روشنی ڈالی اور نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی۔
احسان احمد سحر نے توقع ظاہر کی کہ پی ایف یو جے احمد پور شرقیہ یونٹ کے نو منتخب عہدیداران مقامی صحافیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔
صدر پی ایف یو جے احمد پور شرقیہ یونٹ راشد عزیز ہاشمی نے تقریب میں شرکت پر تمام مہمانوں سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر ان کی جانب سے شرکاء تقریب کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

Swearing in ceremony of newly elected officials 2

مزید پڑھیں