سانحہ کرم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے علامہ مفتی سراج احمد سعیدی القادری
قیام امن اور دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ پرعزم ہےسرپرست اعلیٰ جماعت اہل سنت
اوچ شریف(کرائم رپورٹر)سانحہ کرم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بناکر بے دردی سے شہید کیاہے، قیام امن اور دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ پرعزم ہے، ان خیالات کا اظہارجماعت اہل سنت اوچ شریف کے عہدے داران نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں ہونے والی دہشت گردی کے تناظر میں اپنے بیان میں کیا،
ممتاز دینی اسکالرو سرپرست اعلیٰ جماعت اہل سنت مولانا علامہ مفتی سراج احمد سعیدی القادری نے سانحہ کرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی استحکام پاکستان کے خواب کو پورا کیا جا سکتا ہے، ممبر ضلعی امن کمیٹی و صدر جماعت اہل سنت اوچ شریف حاجی غلام یٰسین سومرو نے کہا کہ دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی کے لیے ملک میں آپریشن ردالفساد کی طرز پر بڑے آپریشن کی ضرورت ہے،فتنہ خوارج کے خاتمے کے لیے چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیرکی کوششیں اور عزم قوم کے لیے امید کی کرن ہے، چوہدری فیاض احمد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔