Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر احمد علی چوہدری دل کا دورہ پڑنے کے بعد بی وی ہسپتال کے شعبہ امراض قلب میں داخل

Ahmed Ali Chaudhry Vice President AUJ
Advertisements

اے یو جے کے بانی و سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر ،صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب ،جنرل سیکرٹری حمید اللہ خان عزیز اور سرپرست محمد سلیمان فاروقی کی جانب سے دعائے صحت کی اپیل اور نیک خواہشات کا اظہار

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے نائب صدر احمد علی چوہدری کو دل کا دورہ پڑ نے کے بعد بی وی ہسپتال بہاولپور کے شعبہ امراض قلب میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے اور اب وہ تیزی سے روبصحت ہیں- احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے بانی و سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر ،صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب جنرل سیکرٹری حمید اللہ خان عزیز اور سرپرست محمد سلیمان فاروقی نے احمد علی چوری کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کیا کہ اللہ تعالی انہیں جلد صحت یاب کرے آمین

Advertisements