پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں تبدیلی کے عمل کو خوش آمدید کہنے والوں کا شکریہ: نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بیان جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں تبدیلی کے عمل کو خوش آمدید کہنے والوں کا شکریہ۔
انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی کو معاملات چلانے کے لیے گڈ لک کہیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہمیں آنے والے دنوں میں بہت سا کام کرنا ہے اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات چلانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔
وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔