پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 10وکٹوں سے شکست دے دی
کراچی: سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 200 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، کپتان بابراعظم نے کیریئر کی دوسری سنچری بنائی۔
پاکستانی اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان نے 203 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی، کپتان بابراعظم 110 رنز اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 88 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ قومی ٹیم کے اوپنرز انگلش بولرز پر میچ کے شروع سے ہی حاوی رہے۔
ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے دوسری مرتبہ 10 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی ہے۔ اس سے قبل، پاکستان نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے تھی